Advertisement

لاہور؛ گیارہویں جماعت کی کتاب پر پابندی عائد

بول نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ گیارہویں جماعت کی کتاب عمرانیات میں معاشرتی تبدیلی کے حوالے سے رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد  ہےجس بناء پرپنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 بول ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا ہے کہ انہوں نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔اس کتاب میں معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد تھا ۔

عمرانیات پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں بھی شامل نہیں۔

ڈاکٹر فاروق منظور نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمرانیات کی کتاب  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں بھی شامل نہیں ہے۔ پرائیوٹ پبلشر کو این او سی کے بغیر عمرانیات کی کتاب چھاپنے پر شوکاز  نوٹس جاری کیا گیا ہے اوراسی وجہ سے پنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version