Advertisement

امریکہ، ائیر شو کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

امریکہ کے شہر ٹیکساس میں ایک ائیر شو کے دوران دو ہوائی جہاز آپس میں ٹکرانے کے ہولناک مناظر کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے ڈلاس ایگزیکٹو ہوائی اڈے پر جاری ایک ائیر شو کے دوران ایک ’بی 17‘ بمبار طیارہ اور ایک چھوٹا طیارہ آپس میں ٹکرا گئے۔

تصادم کے بعد دونوں طیارے زمین پر آ گرے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھائی، حکام کے مطابق اس حادثے میں دونوں طیاروں کے عملے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈلاس کاؤنٹی کے جج کلے جینکنز نے اتوار کو ٹوئٹر پر کہا کہ ہمارے ڈلاس کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر کے مطابق کل کے ونگز سے ڈلاس ایئر شو کے واقعے میں کل 6 ہلاکتیں ہوئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بی 17 دیو ہیکل طیارہ سیدھی اور نیچی پرواز کر رہا تھا کہ اچانک دوسری جنگ عظیم کے دور کا ایک چھوٹا طیارہ امریکی بمبار طیارے سے جا ٹکرایا، جس کے بعد دونوں طیاروں کے ٹکڑے ہو جاتے ہیں اور زمین پر گر جاتے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ تصادم ڈیلاس ایگزیکٹو ایئرپورٹ پر ونگز اوور ڈیلاس ایئر شو کے دوران ہوا، وفاقی ایجنسیوں کی تفتیش کے مطابق ایک سنگل پائلٹ چھوٹا طیارہ بی 17 کنگ کوبرا بمبار سے جا ٹکرایا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اس سے قبل 2 اکتوبر 2019 کو ونڈسر لاکس کنیکٹی کٹ کے ہوائی اڈے پر بی 17 کے حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version