Advertisement

روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں پر تشدد کیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں پر تشدد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی تحقیقات میں تقریباً نو ماہ سے جاری تنازع میں دونوں متحارب فریقوں کی جانب سے زیادتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے مار پیٹ، بجلی کے جھٹکے اور جبری عریانیت سمیت ناروا سلوک کے مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین نے نو ماہ کی جنگ کے دوران جنگی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی یوکرین میں مقیم مانیٹرنگ ٹیم کے نتائج جنگ کے دوران سو جنگی قیدیوں کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔

گزشتہ روز حکام نے کیف اور ماسکو سے ملاقات کی، واضح رہے کہ یہ دونوں جنیوا کنونشنز کے فریق ہیں جو جنگی قوانین کو مرتب کرتے ہیں۔؎

Advertisement

مانیٹرنگ مشن کی سربراہ میٹلڈا بوگنر نے جنیوا میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ 159 یوکرائنی قیدیوں میں سے بڑی اکثریت کے انٹرویو کیے گئے جنہوں نے تشدد اور ناروا سلوک کی اطلاع دی۔

قیدیوں کا کہنا تھا کہ ان پر کتوں کے حملوں، ٹیزر اور فوجی فون کے ساتھ بجلی کے جھٹکے سمیت دیگر تشدد کیا گیا۔

مانیٹرنگ مشن کی سربراہ میٹلڈا بوگنر نے کہا کہ اس سلوک کا مقصد قیدیوں کو ڈرانا اور ان کی تذلیل کرنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version