Advertisement

شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز کے حکم پر انڈونیشیا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ بالے میں جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے وفد کی سربراہی کریں گے۔

واضح رہے کہ بڑی معیشتوں کے گروپ ’جی 20‘ کے 20 سربراہان حکومت بالی میں 15 سے 16 نومبر تک ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان اپنی طرف سے دیے گئے دعوت ناموں کے جواب میں مملکت اور دوست ممالک کے درمیان رابطے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد ایشیائی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

ولی عہد اپنے دوروں کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے رہنماؤں اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version