Advertisement

عمران خان پرقاتلانہ حملہ، ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کے معاملے پرمارچ کے دوران ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا مارچ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم حملے کے وقت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ حملے کے روز حقیقی آزادی مارچ پر کنٹینر کے قریب 570 پولیس اہلکار و افسران موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ پولیس افسران و اہلکار سول کپڑوں میں بھی تعینات تھے۔ سول کپڑوں میں تعینات افراد کا کام کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھنا تھا کہ پولیس کی وردی و سول کپڑوں میں بھاری تعداد میں تعیناتی کے باوجود مسلح شخص پنڈال میں کیسے پہنچا؟

جے آئی ٹی ضلعی اعلی پولیس افسرسمیت ڈیوٹی پر مامور افراد کے بیان بھی قلمبند کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version