Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف مصر کے پہنچ گئے

شہباز شریف

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ‘ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تو شرم الشیخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصر کے اعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

مصر روانگی سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوپ-27 کانفرنس کا مصر میں انعقاد ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف انسانیت کی جنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور افریقا میں انتہائی موسمی واقعات نے ماحولیاتی تبدیلی کی عالمگیریت کو ظاہر کیا ہے، اس کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی ''میڈ ان انڈیا'' مہم کو بڑا جھٹکا
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی
آئی جی پنجاب نے 8 ایس پیز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیے
مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشدد کو ہوا دی، منیر اکرم
ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
Next Article
Exit mobile version