Advertisement

اگر مارچ کے شرکاء یا عمران خان پر حملہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شبلی فراز

شبلی فراز

ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر مارچ کے شرکاء یا عمران خان پر حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

حقیقی آزادی مارچ پر حملے کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم 26 نومبر کے حقیقی آزادی مارچ کے  حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا چیئرمین کی سلامتی پر ہونے والے کسی بھی قسم کے حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج اور مارچ ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں کیونکہ فیملیز شرکت کرتی ہیں، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے مزید کہا کہ مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد یا دہشت گردانہ حملہ ہوا اور خاص طور پر عمران خان پر حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version