جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس اور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار عمر حیات نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال اورتعلق لاچی کوہاٹ سے تھا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News