Advertisement

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات فسانہ نہیں ایک حقیقت ہیں ، احسن اقبال

احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات فسانہ نہیں ایک حقیقت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 20 پسماندہ اضلاع کو پائیدار ترقی سے آگے لانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہر منصوبے کی منظوری کے لئے لازمی ہے کہ وہ ماحولیاتی معیار پر پورا اترتا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں ایک فیصد سے کم حصہ ہے ،پاکستان اس وقت ان سات ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کا بدترین شکار ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں ریکارڈ گرمی، طوفانی بارشوں اور سیلاب کا باعث بنی،

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات فسانہ نہیں ایک حقیقت ہیں ، موسمیاتی تباہی کا پاکستان میں 33 ملین افراد پر براہ راست اثر پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی نظام موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے سے نمٹنے میں ناکام ہے،عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر کے کئے فنڈ قائم کیا جائے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی ورنہ تباہی ان کو بھی پکڑے گی، ہمیں اپنی نسلوں کے لئے موسمیاتی ماحول کو بچانا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک اپنے تجربات کا تبادلہ کریں،امیدکرتے ہیں کہ عالمی برادری تعمیر نو اوربحالی کے کاموں میں پاکستان کی مدد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان رواں ماہ متوقع
‘سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتاہے’
پاک سعودی تعلقات باہمی اعتماد و محبت پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد
گورنر بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
صدر مملکت آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
Next Article
Exit mobile version