Advertisement

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین مڈل ایسٹ انشیٹو کانفرنس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات ہوئی۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور محمف بن سلمان کی جانب سے مشرق وسطیٰ گرین منصوبے کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کی تعریف کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف “شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کے لیے شرم الشیخ انٹرنیشنل کانگریس سینٹر پہنچے جہاں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترریس نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں عراقی صدر عبداللطیف راشد، تاجک صدر امام علی رحمن، انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو اور لبنانی وزیراعظم نجیب میکاتی  شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
Next Article
Exit mobile version