Advertisement

صدر مملکت کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف عالم دین اور صدر جامعہ دار العلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ صدر مملکت نے مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی نے فقہ، حدیث اور تفسیر کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی دینی اور علمی خدمات، دینی علم کے فروغ میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء سے تعزیت کا اظہارِ کیا جبکہ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے، مفتی محمد رفیع عثمانی طویل عرصہ سے علیل تھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے۔

مرحوم مفتی محمد رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے جبکہ مرحوم شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔

مفتی محمد رفیع عثمانی وفاق دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔

علاوہ ازیں مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔

سعود عثمانی کا کہنا ہے کہ کس دل سے کہوں کہ میرے محبوب چچا مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی ابھی کچھ دیر قبل انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
Next Article
Exit mobile version