Advertisement

اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر کیوں انحصار کرتا، عمران خان 

عمران خان

عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت مجھے نہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو درکار ہے، میں صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ صحافیوں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں کو اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لئے مخالفت کی کیوں کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا اور اگر مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر کیوں انحصار کرتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جاسکے تاہم ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشاءاللہ دو تہائی اکثریت ملے گی اور ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسی خوف سے یہ انتخابات نہیں کروا رہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں فوج میری ہے، یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوگا جب کہ ملک کو درپیش پیش مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت مجھے نہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو درکار ہے، میں صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں اور جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذکرات ہوں گے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں لانگ مارچ کو لیکر چل رہا ہوں لیکن مجھے جلدی نہیں، البتہ اسلام آباد والوں کو زیادہ جلدی ہے جب کہ لانگ مارچ کی ٹائمنگ خود طے کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version