صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی رابطوں میں کچھ وقفے کے بعد پھر تیزی دکھائی دے رہی ہے اور آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس لاہور میں بھی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور صدر مملکت اپنے دورہ لاہور میں مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ 17 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کروں گا، عمران خان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کچھ دیر پہلے زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ عمران خان نے اتحادی مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے بھی صدر مملکت سے تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ مونس الہیٰ نے عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے کی توثیق کردی
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے بھی ملاقات کی تھی۔ صدر مملکت سے وفاقی وزرا کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News