قانون کی حکمرانی ملک کو دلدل سے نکال سکتی ہے، عمران خان

شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شہباز شریف کا کیس سماعت کے لیے لگتا ہی نہیں تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی ملک کو دلدل سے نکال سکتی ہے۔ جہاں قانون کی حکمرانی نہیں وہاں خوشحالی نہیں ہوسکتی، وکلا سے اپیل ہے کہ اپنی ذمے داری نبھائیں۔
عمران خان نے کہا کہ آٹھ ماہ میں ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکرچلے گئے ہیں، وسائل ہوں اور قانون کی حکمرانی نہ ہوتو خوشحالی نہیں آتی۔ ہم قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ افراد کو ایک بار پھر این آراو مل گیا ہے، اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لیے انھوں نے قانون سازی کی، باری باری سب کے کرپشن کیسز ختم ہو رہے ہیں، ایسا تو کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا۔ شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا شہباز شریف کا کیس سماعت کے لیے لگتا ہی نہیں تھا۔
سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ معیشت کو جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ پہلے نہیں تھا۔ پاکستان تیزی سے نیچے آ رہا ہے ہے آٹھ ماہ سے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آٹھ ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون چل رہا ہے لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غلط فہمی ہے کہ آپ ایشیئن ٹائیگربن جائیں گے۔ ترقی یافتہ ممالک میں قانون عوام کی مدد کرتا ہے لیکن ہمارے ملک میں نہیں کرتا۔ پاکستان میں آج ہر طبقہ خوفزدہ ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور کےلیے الگ اور کمزور کےلیے الگ قانون ہو۔
عمران خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی، لوگوں کی منڈی لگا کر حکومت تبدیل کی گئی۔ الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ضمیروں کی منڈی لگائی گئی، مارچ سے آج تک دیکھیں کہ ملک کے ساتھ کیا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی پر عمران خان کا پیغام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News