Advertisement

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے جنین میں ایک چھاپے کے دوران تین فلسطینیون کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے،

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے آج صبح تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے تینوں کی شناخت 29 سالہ صدیقی زکارنہ، 46 سالہ عطا شلابی اور 29 سالہ طارق الدماج کے نام سے کی۔

واضح رہے کہ یہ تینوں افراد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تقریباً روزانہ چھاپوں کی ایک ماہ سے جاری اسرائیلی مہم میں شہید ہونے والے تازہ ترین افراد ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زکارنہ اور الدماج کا تعلق جینین پناہ گزین کیمپ سے تھا، جب کہ شلابی کا تعلق جنین کے جنوبی مضافات میں واقع قصبہ قبتیہ سے تھا۔

مقامی صحافیوں نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ چھاپے کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم دو دیگر فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

تینوں افراد کے سوگ کے لیے جینن گورنریٹ میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور علاقے میں اسکول، کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔

اسرائیلی فوج نے جس میں خصوصی دستے بھی شامل ہیں، آج علی الصبح جینین اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version