Advertisement

آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام کی سازش ناکام

سردار تنویر الیاس آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم منتخب

سردار تنویر الیاس آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم منتخب

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں متحد رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں متحد رہیں اور آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم کا بھر پور مقابلہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے اور آپس میں اتحاد واتفاق رکھا جائے، کچھ وقت تک مشکلات ضرور ہیں لیکن جلد سرخرو ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پوری پارلیمانی کی جانب سے چیئر مین کاشکریہ ادا کیا اور ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر اپنے چیئر مین کی ہر آواز پر لبیک کہے گی اور پارٹی پالیسی پر کاربند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کی مبارکباد

Advertisement

قبل ازیں عمران خان نے وزیراعظم آ زاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو ارکان اسمبلی کے گلے شکوے دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کی تمام پارلیمانی پارٹی وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی قیادت میں گئی تھی جن میں سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی، اسپیکر چوہدری انوارالحق ، خواجہ فاروق احمد ،چوہدری رشید ، دیوان چغتائی ،سردار میر اکبر،فہیم ربانی ، سردار محمد حسین ،چوہدری محمد اخلاق ،چوہدری رفیق نیئر ، چوہدری ارشد ، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری اظہر صادق ، علی شان سونی،چوہدری مقبول ، حافظ حامد رضا،محمد حسین سرگالہ ،جاوید بٹ ،تقدیس گیلانی، صبیحہ صدیق ،بیگم امتیازنسیم،ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر،ماجد خان،اکبر ابراہیم ،دیوان محی الدین،عاصم شریف بٹ ودیگر موجود تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version