جمعے کو دما دم مست قلندرہوگا، عمران خان

دھمکیاں نہیں چلیں گی، تحریک انصاف کا دو ٹوک فیصلہ
سابق وزیراعظم عمران خان سے ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس کی اندرونی کہانے سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وزیراعظم اور سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ پرویزالہی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں۔ ہم جب کہیں گے پرویز الہی سمری بھجوا دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پرویزالہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعے کو دما دم مست قلندرہوگا۔
سابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران مذید کہا کہ مونس الہی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کردیں گےاور اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے اور اس کے بعد قومی اسمبلی میں جاکراسپیکر کے سامنے کہیں گے کہ ہمارے استعفیٰ منظور کریں۔
آج ارکان اسمبلی سے ملاقات سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی کرکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت چمن سے سوات سے لکی مروت سے بنوں تک کے واقعات کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے جبکہ یہ بین الاقوامی پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔
Apart from running our economy to the ground, this Imported govt has failed to deal with the 50% increase in terrorism in Pak with incidents from Chaman to Swat to Lakki Marwat to Bannu; They have also failed to deal with attacks from the international Pak-Afghan border by
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 19, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News