Advertisement

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

ممنوعہ فنڈنگ کیس

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دس فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کر دیں گے۔ دس فروری کو نئی کوئی درخواست بھی لانے کی کوشش کی تو ضمانت خارج ہوگی۔

بنکنگ عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی درخواست مسترد کردی۔

عمران خان نے آج کی سماعت کیلئے طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں کیس آج سماعت کیلئے مقررتھا۔

Advertisement

عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے اوروڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کے ہمراہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی۔ عمران خان ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش نہ ہوئے، انھوں نے وکلا کے ذریعے ایف آئی اے کو درخواست بھیج دی جس میں کہا گیا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بوگس ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیرآباد میں حملے کے بعد نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے۔ کسی باضابطہ انکوائری کے بغیر ایف آئی آر درج کی گئی۔ 2013 کی ٹرانزیکشنز پرانا معاملہ ہے، بنکوں سے ریکارڈ کیلئے وقت چائیے۔ بارہا درخواست کی جا چکی ہے تفتیشی ٹیم زمان پارک آجائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ زخمی ہونے کے باعث نقل و حرکت محدود کی ہوئی ہے۔ ایف آئی اے ان حالات کو مدنظر رکھے،۔

عدالت نے 31 جنوری تک عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی، درخواست وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دائر کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version