Advertisement

جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیخلاف احتجاج کا اعلان

سراج الحق

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کا غلام ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے تمام 235 نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے 93 امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر جب کہ جماعت اسلامی  86 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 40 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ  مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 7 نشستیں آئی ہیں جب کہ جے یو آئی 3، متحدہ قومی موومنٹ 1، تحریک لبیک 2 اور 3 آزاد امیدوار چیئرمین و وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا 

الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیان جاری کیا کہ جماعت اسلامی کراچی بلدیاتی الیکشن میں بڑی پارٹی بن کرسرفہرست آئی، پولنگ ایجنٹوں کے نتائج واضح ہیں کہ جماعت اسلامی اکثریت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج میں تاخیر شکوک و شبہات بڑھا رہی ہے، جماعت اسلامی کے علاوہ دیگرجماعتوں کے انتخابی نتائج میں بھی ردوبدل کی جا رہی ہے، اپیل کرتا ہوں ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جبکہ سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version