عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا۔
عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9 , 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News