Advertisement

وزیراعظم اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

احتساب عدالت لاہور

وزیراعظم اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمرالزمان نے کیس پر سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ اُن کے متبادل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سلیمان شہبازبھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔ سلیمان شہباز صرف عبوری ضمانت ابھی حاضری لگوائیں۔

نیب کے ریفرنس میں کہا گیا کہ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں شہباز شریف ،سلیمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع

دوسری جانب لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم پاکستان کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔

نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی۔

احتساب عدالت نمبر9 کے جج الزمان نے ہارون یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ ہارون یوسف حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ شامل تفتیش ہوکر نیب حکام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

ہارون یوسف نے درخواست میں استدعا کی کہ نیب نے حقائق چھپا کر اشتہاری قراردلوایا، ٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔

اس سے قبل ہارون یوسف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version