صدر پاکستان وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، ذرائع

وزیرِ اعظم کا صدر مملکت کو مزاج پرسی کیلئے ٹیلی فون
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قریبی ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں اور خاص طور پر شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر غور کررہے ہیں، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں تیز
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومتی اتحاد میں 13 اراکین قومی اسمبلی کی ناراضگی کا انکشاف ہوا ہے، اتحادیوں کے بھی بہت سے معاملات پر تحفظات ہیں جس کی وجہ سے شہبازشریف مشکلات کا شکار ہیں۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی تھی۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی تھی جس پر وزیراعظم کی زیر صدارت ن لیگ کی مشاورت جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

