Advertisement

گلیڈی ایٹرز اور زلمی پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلیں گے: رپورٹس

ایک مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں ایک نمائشی میچ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایک نمائشی میچ کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ نمائشی میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا جسے ‘یوم کشمیر’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی کی نئی انتظامی کمیٹی ملک بھر کے شائقین کو شامل کرنا چاہتی ہے۔

پی سی بی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کے لیے کوئٹہ کو پانچویں مقام کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال پی سی بی پروڈکشن اور مارکیٹنگ ٹیموں سے مشاورت کر رہا ہے اور حکام نے کوئٹہ کے اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ زلمی کے خلاف نمائشی کھیل میں بھرپور پاکستانی دستہ حصہ لے گا۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی بار اپنے گھر پر میچ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ پی سی بی کی طرف سے اٹھایا گیا ایک اچھا قدم ہے۔

Advertisement

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے شائقین اور ہم اس میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام پاکستانی کھلاڑی اس مقابلے میں شرکت کریں گے۔

گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میزبانی کے دوران ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مجھے امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version