Advertisement

میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی، عمران خان

عمران خان

توشہ خانہ کیس: عدالت کی برہمی کے بعد عمران خان نے پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مونس الہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل کردی جائے گی، یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، نئی اسٹیبلشمنٹ ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران 186 ممبران پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہوپائیں گے، مگر ہم نے 186 ارکان پورے کرکے دکھادیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری مل گئی ہے، گورنر پنجاب 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version