Advertisement

عمران خان ہمت کرے اور خیبرپختونخواہ اسمبلی بھی توڑے، احسن اقبال

احسن اقبال

سخت معاشی حالات کے پیش نظر ناخوشگوار فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک اسمبلی توڑ کر حماقت کر بیٹھے ہیں اور اب ہمت کرکے خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑے۔

نارووال میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب اسمبلی  تحلیل ہو چکی ہے ہم عمران خان کے شکر گزار ہیں، پنجاب حکومت کو 2018 میں ڈاکہ ڈال کر مسلط کیا تھا ، ہم اس حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے ختم کرنے کی تدبیر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےاس غیر جمہوری حکومت کو  جس  کو دھاندلی زور پر حاصل کیا تھا اور اپنے ہاتھوں زبج کر دیا ہے ، پنجاب کے شہروں کو انہوں نے برباد کر دیا، عمران خان نے پنجاب سے انتقام لینے کے لئے اس کو وزیر اعلی لگایا جس کو وہ ڈاکو کہتے تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہوتے دیکھا ہے اس کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی ، پی ٹی ائی حکومت ختم ہونے سے پنجاب کو نااہل کرپٹ حکومت سے نجات ملی ہے، پی ٹی ائی ارکین اسمبلی نے بڑی بڑی جائیدادیں بنا لی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ہمت کرے خیبر پختون خواہ کی اسمبلی توڑے، کیوں آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے آج اسمبلی توڑنے کی ایڈوائیس کریں ، کس بات کا انتظار ہے ایک اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں ، دوسری اسمبلی کی ایڈوائس کے لئے ہمت کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version