Advertisement

ملکی ترقی کا بہت سا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا بہت سا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے نمائندہ وفد کی زمان پارک آمد ہوئی جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں حکومتیں بدلنے سے پالیسیاں تبدیل ہونے سے انڈسٹری کو نقصان پر شدید تشویش کا اظہار اور پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

 ‫اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی کا بہت سا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ آئی ٹی کے فروغ و ترقی کا اہتمام کرے گی۔

ملاقات کرنے والوں میں اوپن سیلیکان ویلی کے صدر جنید قریشی، صدر اوپن لاہور کنول چیمہ، جنرل سیکرٹری لاہور کاشف الحق اور سلیم رانجھا شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version