Advertisement

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے 190 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ملتان سلطان نے یہ میچ 52 رنز سے جیت لیا.

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یونائیٹڈ کے ریسی وان ڈیر ڈوسن سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

حسن نواز نے 21 اور کولن منرو نے 31 رنز بنائے جبکہ اعظم خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ملتان سلطانز نے یہ میچ 52 رنز سے جیت لیا۔

Advertisement

ملتان سلطانے کے عباس آفریدی نے 3 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ملتان سلطان کے اوپنرز نے میدان میں ہدف دینے کے لیے قدم رکھا مگر شان مسعود صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان محمد رضوان اور ریلی رؤسو کے درمیان 91 رنز کی شاندار شراکت نے ٹیم کو مظبوط بنیادوں پر کھڑا کیا۔

ریلی رؤسو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان نے کیپٹن اننگ کھیلی، انہوں نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

ملتان سلطان کے ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے بھی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اپنا حصہ ڈالا، دونوں کی شراکت میں 78 رنز بنے۔

ڈیوڈ ملر بھی 52 رنز بنا کر فہیم اشرف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جبکہ پولارڈ نے 32 رنز بنائے۔

اسلام آباد کے بولنگ اسکواڈ میں شامل، ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Advertisement

اسکواڈ:

ملتان سلطانز: شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، ریلی رؤسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ۔ اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان للہ شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: پال اسٹرلنگ، حسن نواز، رسی وین ڈر ڈوسن، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، فہیم اشرف، ٹام کورن، محمد وسیم، رومان رئیس اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version