ایف آئی اے کی عمران خان کا پولی کلینک یا پمزاسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی استدعا

ایف آئی اے کی عمران خان کا پولی کلینک یا پمزاسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی استدعا
ایف آئی اے نے بنکنگ عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کا پولی کلینک یا پمزاسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں ایف آئی اے نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں ایف آئی اے نے عمران خان کا پولی کلینک یا پمز اسپتال اسلام آباد سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست بنکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھارہے اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے، عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے۔ عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال کی جمع کروا رہے ہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کر سکتے۔ عمران خان کا پمز یا پولی کلینک اسپتال سے طبی معائنہ کروانا چاہیے، استدعا ہے کہ پمز یا پولی کلینک میں کی گئی عمران خان کی طبی رپورٹس کو زیرغور لایاجاسکتا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے یہ بھی استدعا کی گئی کیہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرعمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔
واضح رہے کہ بنکنگ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 28 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

