ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

بنکنگ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 28 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفسیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق بنکنگ عدالت اسلام آباد میں سربراہ پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے اوردیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔
ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرڈر کیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو پیش ہوں جس کے بعد بنکنگ عدالت کے جج نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی، انھوں نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ سماعت پر ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنکنگ کورٹ نےعمران خان کی حد تک فیصلہ مؤخرکردیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیشی کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بنکنگ کورٹ پیش ہونے کی ہدایت کررکھی ہے، عمران خان نے شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھیجا جس میں انھوں نے تحریری بیان بھی ایف آئی اے کو ارسال کیا۔
عمران خان نے خط اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہے ہیں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کا لکھا، ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہرکی، یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کرلے۔
عمران خان کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سے کہا چاہیں توسوالنامہ بھی بھیج سکتے ہیں، بظاہر لگتا ہے ایف آئی اے موجودہ حکومت کے زیراثر ہے، عمران خان نے اب تحریری بیان جمع کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر 9 ملزمان نامزد ہیں، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، سرداراظہر اور سید یونس درخواست ضمانت واپس لے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News