Advertisement

اسلام آبادہائی کورٹ نےعمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عمران خان

اسلام آبادہائی کورٹ نےعمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فیصلے کے تناظر میں درج مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقررکی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظورکرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عبوری ضمانت منظورکرنے پرعمران خان نے کھڑے ہو کرعدالت کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے دو درخواستوں پر بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے بعد عمران خان کمرہ عدالت پہنچے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وکیل انتظار حسین پنجوتھا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکی تھی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر درخواست ضمانت واپس لینے کے بعد عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

اسلام آبادہائی کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ہائی کورٹ آنے والے راستوں کو پولیس نے عام ٹریفک اور پبلک کے لیے بند کردیا اورہائی کورٹ کے چاروں اطراف پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی کے موقع پروفاقی پولیس نے چار رپورٹرز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ثاقب بشیر پر بھی پولیس نے تشدد کیا۔

سابق سیکریٹری اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ذیشان سید، صحافی ادریس عباسی اوربول نیوزعباس شبیر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکرنے سے قبل اسلام آباد کی بنکنگ عدالت اور انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دو مختلف کیسز میں ضمانتیں منظور کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version