Advertisement

عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

عمران خان

عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے معاملے پراُن کی گاڑی کو لاہورہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کےغیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔

عدالتی عملے، سائلین اور وکلاء کےعلاوہ کسی کو بھی عدالتی احاطے میں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ہائی کورٹ آنے والوں کوسخت چیکنگ کے بعد اندرآنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ادھرعدالت میں پیشی کے معاملے پرلیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔ دستخط میں فرق کے معاملے میں عمران خان کو آج لاہور ہائی کورٹ نے طلب کررکھا ہے۔

عمران خان کو عدالت نے آج دو بجےپیش ہونے کاحکم دیا ہے۔ عدالت نے بیان حلفی پردستخط میں فرق پرعمران خان کو وضاحت کےلئے طلب کررکھا ہے۔

Advertisement

جسٹس طارق سلیم شیخ کیس کی سماعت کریں گے جبکہ عمران خان کےوکلا خواجہ طارق رحیم، اظہرصدیق اور غلام عباس نسوانہ دلائل دیں گے۔

عمران خان نے بینکنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ بنکنگ مقدمے میں عمران خان کواسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف مل چکا ہے۔

عمران خان کے وکلا نے ریلیف کی بنا پرلاہورہائی کورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب زمان پارک لاہورمیں پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی عدالت میں ممکنہ پیشی کے معاملے میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version