انتخابات 90 دن سے آگئے گئے تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کردوں گا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑادیں اور اب ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ پولیس بھی عدالت کی نہیں سنتی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ‘جیل بھرو تحریک ‘ کے حوالے سے اہم ترین ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم کیوں’ جیل بھرو تحریک ‘کا آغا زکر ناچاہتے ہیں، ساری دنیا میں قومیں کسی قانون کے تحت چلتی ہیں آئین فیصلہ کرتا ہے کہ کون سی چیز جائز ہے اور کون سی چیز ناجائز ہے لیکن جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے اس ملک کے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم ترین ویڈیو پیغام pic.twitter.com/V2JK3vUU8I
Advertisement— PTI (@PTIofficial) February 6, 2023
عمران خان نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ عدالتوں کے احکامات نہ پولیس سنتی ہے نہ یہ ریاست سنتی ہے، جب یہ امپورٹڈ حکومت اسلام آباد کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی تھی تو عدالت نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں الیکشن کرواؤ تاہم تقریباً مہینہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک الیکشن نہیں کروائے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرتا ہے لیکن ہمارے لوگوں کو صرف ایک ٹویٹ کرنے پر اٹھایا گیا ان پر تشدد کیا گیا، ابھی تک بہت سے لوگوں کا تشدد کی وجہ سے ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہو سکا ، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا کونسا قانون ایک ٹویٹ کرنے پر اس طرح تشدد کی اجازت دیتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے اور 30 کے قریب ایف آئی آرزبلوچستان اور سندھ میں درج کی جاتی ہیں، شیخ رشید کو ضمانت کے باوجوداٹھا کر لے جاتے ہیں اور اس پر مقدمے کر دیتے ہیں، عدالت چار مرتبہ آئی جی کو فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیتی ہے لیکن یہ اسلام آباد لے جاتے ہیں، شہباز گل پر حراستی تشدد کیا گیا اور اس کے بعد پھر سے ڈرایا دھمکایا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ25 مئی کو پُرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا ، کونسا قانون جمہوریت میں اس کی اجازت دیتا ہے، پی ڈی ایم نے ہمارے دور میں تین لانگ مارچ کیے لیکن کسی پر سختی نہیں کی گئی، یہ صرف چند مثالیں ہیں کہ اس قوم کا عتماد ملک کے آئین اور قانون سے اٹھتا جا رہا۔
جلد جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا اعلان کرونگا۔ عمران خان#جیل_بھرو_تحریک
pic.twitter.com/JrFPRtJzaI— PTI (@PTIofficial) February 6, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین جو کہ جمہوریت کی بنیاد ہے ا سمیں واضح درج ہے کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں، ہم نے صرف آئین کو سامنے رکھتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کیں تاکہ ملک الیکشن کی جانب بڑھ سکے، ملک ایک بہت بڑے بحران کا شکار ہےاور جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معیشت نہیں ٹھیک ہو سکتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے اپنی دو حکومتوں کی قربانی دی صرف اسلیے کہ آئین 90 روز میں الیکشن کا حکم دیتا ہے ، تقریباً 25 روز گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی جو کہ آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، اگر یہ 90 روز سے تجاوز کرتے ہیں تو آئین بالکل واضح ہے کہ ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم اس وقت پاکستان کی عدالتوں کی جانب دیکھ رہی ہے، آج ایک دفعہ پھر نظریہ ضرورت کے تحت آئین کو معطل کیا جا رہا ہے، ہم نے آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کیلئے ‘جیل بھرو تحریک ‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی کرپشن کے بین الاقوامی ثبوت موجود ہیں ان سے کسی بھلے کی امید نہیں رکھی جا سکتی، پانامہ پیپر ز کے انکشاف میں پتہ چلتا ہے کہ شریف خاندان کی لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں ہیں، اس کے باوجود ان پر تشدد نہیں کیا گیا ان کو جیل میں بھی مراعات دی گئیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے دو راستے ہیں ، ایک یہ توڑ پھوڑ کریں ، پتھراؤ کریں یا پہیہ جام ہڑتال کریں جس سے ملک میں انتشار پھیلے گا، پاکستان کی معیشت پہلے ہی تاریخ کے بدترین حالات پر پہنچ چکی ہے، ہم نے ان کے ہینڈلرز کو واضح طور پر سمجھایا تھا کہ اگر سازش کے ذریعے حکومت گرائی گئی تو ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا معاشی بحران نہیں دیکھا گیا جو آج ہے، ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ایک پُرامن احتجاج کا فیصلہ کیا، میں اپنے سارے کارکنان اور عوام سے کہتا ہوں کہ یہ سیاست نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کے ضلعی صدور اپنے علاقوں سے کارکنا ن کی رجسٹریشن شروع کریں گے، تمام رضاکار افراد سامنے آئیں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں، اس کے بعد میں تاریخ کا اعلان کروں گا کہ کس دن ‘جیل بھرو تحریک ‘ کا آغاز کیا جائے گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ ہم اس تحریک سے پاکستان کیلئے حقیقی آزادی اور جمہوریت حاصل کریں گے جہاں قانون کی حکمرانی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News