Advertisement

رانا ثنا اللہ کی دھمکی کیخلاف عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

عمران خان

رانا ثنا اللہ کی دھمکی کیخلاف عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

سدابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فریق گیا ہے۔ عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائرکی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیر داخلہ نے ٹی وی انٹرویو میں براہ راست دھمکی دی۔ آئی جی اور ایف آئی اے، وزیر داخلہ کے ماتحت ہے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائردرخوست میں یہ بھی کہا کہ  وزیر داخلہ کی دھمکی پر قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے، استدعا ہے کہ عدالت وزیرداخلہ کی براہ راست دھمکی پر نوٹس لے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، عدالت آمد کے موقع پران کے آفشیل فوٹوگرافرزاورکارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
9 مئی اور توشہ خانہ کیسز: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں برقرار
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version