Advertisement

خاتون جج کو دھمکی کا کیس؛ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان

خاتون جج کو دھمکی کا کیس؛ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں  عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اورعمران خان کو 29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج زیباچوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سول جج رانامجاہدرحیم کی عدالت میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے اور انھوں نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پرعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

Advertisement

’’عمران خان نہیں آئے تو وارنٹ جاری کردوں گا‘‘

سول جج رانا مجاہد رحیم نے ریمارکس دیے کہ اج اگرعمران خان نہیں آئے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔ عمران خان نہ آئے آج عدالتی اوقات میں تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج رانا مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اورانھیں عدالتی وقت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر ہے۔ عدالتی اوقات تک انتظارکرلیتے ہیں۔ اگر آج پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ جاری کردیں گے۔

عمران خان کے وکلا نعیم پنجوتھہ ایڈووکیٹ، انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ اورعلی اعجاز بٹرایڈووکیٹ روسٹرم پر موجود تھے۔

عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے بریت کی درخواست دائرکی جس پرسول جج رانا مجاہد رحیم نے کہا کہ عمران خان کو میں نے آج طلب کیا ہے۔

انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کے نہ آنے پرہماری گراؤنڈز پہلے دیکھ لیں، عمران خان کے زخم مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 18مارچ کو پیش کرنے کا حکم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version