Advertisement

لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات، عمران خان پر مقدمہ درج

لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات، عمران خان پر مقدمہ درج

لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات رونما ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین چار سو پر مشتمل جتھے جس میں مسلحہ افراد بھی موجود تھے، جتھے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

Advertisement

درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان، حسان نیازی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری وغیرہ کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ مشتغل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے، پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

عمران خان پر درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے انکے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے، پولیس زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیر علاج تھے اور زیر علاج زخمیوں میں علی بلال بھی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی تاہم عمران خان کی قیادت میں کل زمان پارک سے نکلنے والی ریلی میں شرکت کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے بعد مال روڈ انڈر پاس میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور کئی کارکنان زخمی بھی ہوئے جس میں خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔

اس دوران کارکنان کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملوں میں 2 ڈی ایس پیز سمیت 11 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پی ٹی آئی نے مبینہ پولیس تشدد سے اپنے ایک کارکن کی ہلاکت کا بھی الزام لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version