Advertisement

عمران خان کا کل انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

عمران خان

عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلی انتخابی ریلی کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کل 12 مارچ دوپہر 2 بجے میں خود نکلوں گا اور الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا، ہم سب نے نکلنا ہے اور پیغام دینا ہے کہ ہم جبر کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن کو قتل کیا گیا، میرے اوپر مقدمہ درج کیا گیا اور اب سارے ثبوت ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی جی کو شرم آنی چاہیے کہ جو اپنا بیان بدل رہے ہیں، آج پریس کانفرنس میں کہاگیاکہ ظل شاہ حادثے میں جاں بحق ہوا ، آئی جی لوگوں کو پکڑ رہا ہے تاکہ گواہ بناکر بیان لے، یہ ہی ان لوگوں نے شہباز گل کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، اعظم سواتی کہتے رہے مجھ پر تشدد ہوا، یہاں تو نامعلوم افراد فیصلہ کرتے ہیں کہ تشدد ہواکہ نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز عدالت کو حکم کررہی ہیں کہ اسکو جیل میں ڈالو، یہ مہارانی ،شہزادے اور بادشاہ عدلیہ کو حکم کررہےہیں، یہ لوگ بنانا ری پبلک بنارہےہیں ، حکم کررہی ہے کہ جیل میں ڈالواور کیسز معاف کرو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کے قتل کا مجھے آج پتا چلتا ہے کہ حادثہ ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے، 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور اس دن بھی انہوں نے ظل شاہ کا بازو توڑ دیا تھا، ہمارے ایک کارکن کو راوی پل سے نیچے پھینکا گیا، 11 سال کے بچے کو بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈالاگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے پولیس بدنام ہوتی ہے، یہ لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، ظل شاہ کے قتل کا الزام مجھ پر ڈال دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میری گرفتاری کے ڈر سے شدید سردی میں کیمپ میں رہتےتھے، کارکنوں کو خدشہ تھا کہ مجھے اغواکرلیاجائیگا، کارکنان نے اعظم سواتی کا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھاتھا، کارکنوں کا ساتھ دینے پر شکریہ اداکرتاہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version