عدالت نے پاکستانی شہری خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستانی شہری خاتون کوغیرملکی ظاہرکرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہاٸی کورٹ میں تحریکِ انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستانی شہری خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےتحت فنڈز ضبط کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس دینا قانونی تقاضا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے برطانوی نژاد پاکستانی خاتون بینش سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ بینش سلیم کے غیر ملکی ہونے کی حد تک لاہور ہاٸی کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے۔ لاہورہاٸی کورٹ نے بینش سلیم کو غیر ملکی ظاہر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ بینش سلیم کے فنڈر کو ضبط نہیں کیا گیا۔
بنش سلیم نے پی ٹی آٸی ممنوعہ فنذنگ کیس میں غیر ملکی قرار دینے کو ہاٸی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں انھوں نے مؤقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے میرے فنڈز ضبط کر رکھے ہیں۔ پاکستانی شہری ہوں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آٸی فنڈنگ کیس میں غیر ملکی ظاہر کیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیر ملکی ظاہر کر کے فنڈزضبط کر لیے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

