Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے پاکستانی شہری خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

Now Reading:

عدالت نے پاکستانی شہری خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستانی شہری خاتون کوغیرملکی ظاہرکرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہاٸی کورٹ میں تحریکِ انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستانی شہری خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےتحت فنڈز ضبط کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس دینا قانونی تقاضا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے برطانوی نژاد پاکستانی خاتون بینش سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ بینش سلیم کے غیر ملکی ہونے کی حد تک لاہور ہاٸی کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے۔ لاہورہاٸی کورٹ نے بینش سلیم کو غیر ملکی ظاہر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ بینش سلیم کے فنڈر کو ضبط نہیں کیا گیا۔

Advertisement

بنش سلیم نے پی ٹی آٸی ممنوعہ فنذنگ کیس میں غیر ملکی قرار دینے کو ہاٸی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں انھوں نے مؤقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے میرے فنڈز ضبط کر رکھے ہیں۔ پاکستانی شہری ہوں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آٸی فنڈنگ کیس میں غیر ملکی ظاہر کیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیر ملکی ظاہر کر کے فنڈزضبط کر لیے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر