لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج

لندن میں احتجاج
لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش ایون فیلڈ کے باہر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا، جہاں شایان علی نے نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔
لندن میں مظاہرین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور ،فاشٹ حکومت نامنظور کے نعرے لگئے۔
اس موقع پر شایان علی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں جو آج عمران خان کے لیے ہمارے ساتھ باہر نکلے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ اور ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں، ہم عمران خان کے وژن کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔
شایان علی نے مزید کہا کہ نواز شریف سن لو ہم آپ کے پیچھے ہیں، اس وقت پاکستان میں ایک لیڈر ہے جو قوم کا سوچتا ہے وہ ہے عمران خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

