Advertisement

ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی

محمد حفیظ کی ذکا اشرف سے ملاقات

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔ 

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی جس میں محمد حفیظ کو پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں شامل کرنے پر غورکیا گیا۔ ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کی آفر پر وقت مانگ لیا،

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، سلیم یوسف اور محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جب کہ پی سی بی سیٹ اپ میں شعیب اختر کو شامل کرنے پر بحث ہوئی مگر ذکاء اشرف نے انکا نام ریجیکٹ کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ذکاء اشرف میرے لیئے قابل احترام ہیں،  میں اس وقت نوکری نہیں کرنا چاہتا، ذکاء اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، انکی دل سے عزت کرتاہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version