محمد حفیظ کی ذکا اشرف سے ملاقات
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی جس میں محمد حفیظ کو پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں شامل کرنے پر غورکیا گیا۔ ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کی آفر پر وقت مانگ لیا،
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، سلیم یوسف اور محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جب کہ پی سی بی سیٹ اپ میں شعیب اختر کو شامل کرنے پر بحث ہوئی مگر ذکاء اشرف نے انکا نام ریجیکٹ کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ذکاء اشرف میرے لیئے قابل احترام ہیں، میں اس وقت نوکری نہیں کرنا چاہتا، ذکاء اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، انکی دل سے عزت کرتاہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
