Advertisement

بھارتی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی اہلیت نہیں، یووراج سنگھ

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ رواں سال ہونے والے ورلڈکپ کے بھارت کے جیتنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ 

یوٹیوب چینل پر بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھارتی ٹیم کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اہم کھلاڑی ان فٹ ہیں جس میں وکٹ کیپر رشبھ پنت، کے ایل راہول اور شریاس ایر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ان تین اہم بلے بازوں کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کا مڈل آرڈر کمزور ہوا ہے اور اگر ٹیم فتح حاصل کرنا چاہتی ہے تو ہمیں مڈل آرڈر مضبوط کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن کی طرح میں کہہ سکتا ہوں کہ ہاں ہندوستان جیتنے والا ہے لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم میگا ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

یوراج سنگھ نے مزید کہا کہ اگر ورلڈکپ جیتنا ہے تو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا کردار سب سے اہم ہوگا، انہیں اچھا کرنا ہوگا تب ہی ٹیم سے امیدیں باندھی جاسکتی ہیں، دونوں سنیئیر کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنی ہوگی اور رن کے انبار لگانے ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، بھارت ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version