Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کا احتساب ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ محمد نوازشریف کو انصاف ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے احتساب ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی بریت پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ محمد نوازشریف کو انصاف ملا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کے لئے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔

انھوں نے اظہار تشکر میں کہا کہ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ نوازشریف لاہور ہائی کورٹ اورحکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔ عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نوازشریف ملک میں ہوتے تو تفتیش کا حصہ بنتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر اُس وقت کی انتقامی حکومت نے نوازشریف کو مفرور قرار دلوایا۔  ثابت ہو گیا کہ نوازشریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لئے نیب نیازی گٹھ جوڑکے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ قائد محمد نوازشریف کو مبارک باد دیتا ہوں کہ اللہ تعالی نے جھوٹ پرمبنی ایک اور مقدمے میں انہیں سرخرو کیا۔  امید ہے کہ محمد نوازشریف کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر جو ظلم اور زیادتی کی گئی ِ، اس میں انہیں مکمل انصاف ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version