Advertisement

190ملین پاؤنڈاسکینڈل اورتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج

احتساب عدالت اسلام آباد

190ملین پاؤنڈاسکینڈل اورتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈاسکینڈل اورتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے القادر ٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ نیب کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عبوری ضمانتیں کرا رکھیں تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اب ان دو کیسز کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

190ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نےعدالت میں کہا کہ نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں جس کے بعد جج محمد بشیر نے نیب کے بیان پر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

Advertisement

اس موقع پر جج محمد بشیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے، تفتیشی افسر کہاں ہیں، ادھر کھڑے ہو جائیں، یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن کی اسٹیج پر ہے؟

اس موقع پر سردارمظفرعباسی نے کہا کہ ابھی گرفتار کرنے کا کوئی آرڈر نہیں ہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوگیا ہے، ہم مختلف عدالتوں کے فیصلوں کی کاپی پیش کرتے ہیں۔

وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ مستقبل سے متعلق کوئی ضمانت دے دیں۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب والے گرفتار کر لیتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا ناں، زرداری صاحب توخود کہتے تھے مجھے جیل بھیج دیں، پتا نہیں ان کو کیا تھا۔

Advertisement

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہماری آپ سے درخواست ہے آپ ہمیں ایک موقع دیں، ہم کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس میں بشری بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بشریٰ بی بی حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/136030/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/136030/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version