Advertisement

ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کی عالیہ کشیپ کی منگنی میں شرکت

پلک

ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کی عالیہ کشیپ کی منگنی میں شرکت

معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری اور بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان کو ایک ساتھ عالیہ کشیپ کی منگنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔

معروف فلمساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ اور ان کے بوائے فرینڈ شین گریگوئیر نے 3 اگست کو ممبئی میں اپنی منگنی کی۔

عالیہ کشیپ کی منگنی کی تقریب بالی وڈ ستاروں کی وجہ سے شہر کا چرچا بنی۔

ان کی منگنی میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات جیسے سوہانا خان، کالکی کوچلن، اور خوشی کپور نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے منگنی کی تقریب میں ساڑھی زیب تن کی جبکہ اداکارہ سیاہ سوٹ میں نظر آئے۔

Advertisement

گزشتہ وقت سے یہ ہی خبریں چل رہی ہیں ابراہیم اور پلک ڈیٹ کر رہے اور اب اس تقریب میں ایک ساتھ دونوں کی شرکت نے مزید لوگوں کو اس بات پر یقین کرنے کے لیے آمادہ کر دیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ پلک نے کہا تھا کہ ابراہیم علی خان صرف ان کے دوست ہیں۔

یہ خبریں رواں سال کے آغاز پر جنوری میں سامنے آئیں جب ابراہیم کے ہمراہ پلک تیواری کو ممبئی کے پوش علاقے ‘باندرا’ میں گاڑی میں دیکھا گیا۔

فوٹو گرافرز کے دیکھتے ہی پلک نے اپنا چہرہ چھپا لیا لیکن اس وقت تک فوٹو گرافرز کیمرے میں یہ مناظر محفوظ کرچکے تھے۔

پلک کے اس انداز نے افواہوں کو ہوا دی اور بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں آئیں کہ یہ دونوں گہرے تعلق میں ہیں تاہم اب پلک تیواری نے چہرہ ڈھانپنے کی وجہ پر کھل کر بات کی ہے۔

Advertisement

پلک تیواری نے کہا کہ ‘در اصل میری والدہ شویتا تیواری مجھے وائرل تصاویر سے ٹریک کرتی ہیں، وہ چہرہ میں نے اسی لیے چھپایا تھا کہ کہیں والدہ نہ دیکھ لیں کیونکہ انہیں نہیں پتا تھا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ باہر ہوں’۔

Advertisement

پلک نے کہا کہ ‘جب والدہ کا فون آیا تو میں نے یہ کہا کہ میں ٹریفک میں پھنسی ہوں لیکن جیسے ہی تصاویر لیک ہوئیں والدہ نے دیکھ لیا اور فون کرکے مجھے ڈانٹا’۔

جبکہ ابراہیم سے دوستی سے متعلق پلک کا کہنا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں اور مزید کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے حال ہی میں بالی وُڈ میں قدم رکھا ہے اور انہیں اکثر سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا چکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/504305/amp/ کو لائک کریں

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/504305/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version