Advertisement

فٹ بال اور ہاکی کی طرح کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ استعمال کرنے کا فیصلہ

کیریبین پریمیئر لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آزمائشی طور پر ریڈ کارڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ کے آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل بال کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچز کے دورانیے میں طوالت کو ختم کرنے لیے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔

لیگ منتظمین کے مطابق لیگ میں مقررہ وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر کپتان کو ریڈ کارڈ دکھایا جائے گا، ریڈ کارڈ ملنے کے بعد کپتان کسی بھی کھلاڑی کو پویلین واپس بھیج دے گا اور 6 کھلاڑیوں کو دائرے کے اندر رہنا گا۔

لیگ کے آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل بال نے ریڈ بال کے قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کھلاڑیوں کو وقت کی اہمیت کا احساس دلائے گا۔

کیریبین لیگ کے منتظمین کے مطابق اب ہر ٹیم کو اننگ کا 17 واں اوور 72 منٹ اور 15 سیکنڈ میں مکمل کرنا ہو گا جبکہ آخری اوور 85 ویں منٹ کے اندر لازمی ختم کرنا ہو گا۔

Advertisement

لیگ کے نئے قوانین کے تحت فیلڈنگ سائیڈ 18 ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ کے ہدف کو مکمل کرنے میں ناکام ہوئی تو فیلڈنگ ٹیم کو ایک اضافی فیلڈر کو دائرے کے اندر رکھنا ہو گا۔

لیگ منتظمین نے فیلڈنگ سائیڈ کے علاوہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے بھی مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر 5 رنز کی کٹوتی کا قانون رکھا ہے۔ اس سزا کا اطلاق ڈی آر ایس اور انجری پر نہیں ہو گا۔

اوور ریٹ کی نگرانی لیگ کے تھرڈ امپائر کریں گے، جس کا جائزہ ٹی وی اور اسٹیڈیم کی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مینز کیریبین پریمئیر لیگ کا آغاز 17 اگست 2023 جبکہ ویمنز لیگ کا آغاز 31 سے ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/584970/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/584970/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version