Advertisement

کالے جادو کے لیے خاتون کی قبر سے سر چوری کرلیا گیا

برازیل میں کالے جادو کے لیے ایک خاتون کی قبر سے اس کا سر نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی قبر سے ان کا سر نکال لیا گیا جسے جادو یا دیگر سفلی مقاصد میں استعمال کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اگست 2022 میں ایک نوجوان خاتون ’سبرینا ٹیورس ڈی المیڈا‘ کو فائرنگ کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اب حال ہی میں معلوم ہوا کہ ان کی قبر کھودی گئی ہے۔

برازیلن حکام نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کرکے تفتیش شروع کردی، اب پولیس مجرم کی تلاش میں ہے تاکہ اس ہول ناک جرم کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔

پولیس کے مطابق سر نکالنے کے لیے پتھر کی سلیب ہٹائی گئی اور لکڑی کا تابوت توڑا گیا، اس کے بعد اندر موجود جسدِ خاکی سے سر غائب کردیا گیا۔

Advertisement

قبر کے پاس موجود بعض شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ لاش کے سر کو کالا جادو کے مقصد کے لیے چرایا گیا ہے کیوں کہ قبرکے پاس ایک پیالہ ملا ہے جس میں جلی ہوئی اشیا اور کچھ راکھ بھی ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version