Advertisement

ایشیا کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرے کے درمیان ایک بار پھر بارش حائل

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، بھات نے بارش سے قبل 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اننگ کا آغاز کیا اور پاکستان کی پیس بیٹری کے خلاف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی، دونوں اوپنرز کے درمیان 121 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

Advertisement

کپتان روہت شرما 56 رنز اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

گرین شرٹس کے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت ٹاکرے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک اضافی دن بھی دیا ہے اگر آج میچ دوبارہ شروع نہیں ہوتا کل یہ میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم ہوا تھا۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Advertisement

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/652977/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/652977/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version