Advertisement

عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا

عامر خان

عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا

بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تصدیق کردی ہے۔

عامر خان نے ایک تقریب میں اپنی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے  بتایا کہ یہ فلم ”تارے زمین پر“ سے دس قدم آگے ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ میں نے ابھی اس فلم کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کی اور میں اب بھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو میری فلم تارے زمین تو یاد ہی ہوگی اور اس فلم کا نام ستارے زمین پر ہے کیونکہ ہم اسی تھیم کے ساتھ دس قدم آگے کی فلم بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موضوع ایک ہی ہے لیکن تارے زمین پر ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی کیونکہ اس فلم میں دلچسپ کہانی کے ساتھ مزاح کو ملایا گیا ہے۔

عامر خان اپنی آخری فلم ’لال سنگھ چڈا‘ میں نظر آئے تھے جسے اگست 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کرینہ کپور اور مونا سنگھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکار نے ’غدر‘ اسٹار سنی دیول کے ساتھ مل کر فلم ’لاہور 1947‘ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے اور اسے نامور ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/443626/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/443626/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Next Article
Exit mobile version