Advertisement

غیرملکیوں کیلئےکل تک موقع ہے، یکم نومبرسےہم سخت ایکشن لیں گے، حارث نواز

حارث نواز

نگراں وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کیلئےکل تک موقع ہے، یکم نومبرسےہم سخت ایکشن لیں گے۔

نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نوازکا کہنا ہے کہ حکومت نےتمام غیرملکی غیرقانونی افرادکوایک ماہ کاوقت دیاتھا، سندھ میں ابھی تک مثبت رسپانس نہیں ہے، کراچی کےعلاقےحاجی کیمپ میں ہم نے بیس کیمپ بنایاہے۔

حارث نوازنے کہا ہےکہ بیس کیمپ میں تمام غیرقانونی غیرملکیوں کولے کرآئیں گے، ان کے پاس کل تک موقع ہے، یکم نومبرسے ہم سخت ایکشن لیں گے۔

نگراں وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس تمام لسٹیں ہیں کہ کس علاقے میں کتنے لوگ ہیں، ہماری پوری تیاری ہے کہ کس شہرمیں انہیں کہاں جمع کرنا ہے، تمام غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو عزت کے ساتھ واپس بھیجیں گے۔

حارث نوازنے کہا کہ یکم نومبرکے بعدان کی جائیداد، بینک اکاؤنٹس سب ضبط ہوجائیں گے، ان لوگوں کوچاہیے تھاکہ یکم نومبر سے پہلے اپنی پراپرٹی فروخت کردیتے۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ پراپرٹی فروخت کرتےاس کا پیسے لیتے اورافغانی کرنسی اپنے ساتھ لے جاتے، ہم لسٹیں بنائیں گےکہ کس کی کیا چیز ہے اس پر حکومت کا قبضہ ہوگا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/569687/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version